مصر، غیراخلاقی مواد کی تشہیر پر 5 ٹک ٹاک سٹارز پر مقدمہ

بدھ 17 جون 2020 12:45

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) مصر میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے پر 5 لڑکیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جنہیں مختلف سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مصر میں گزشتہ دنوں مذکورہ لڑکیوں کو معاشرتی اقدار اور اخلاق کے منافی ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ٹک ٹاک گرلز کیس کے نام سے مشہور ہونے والے مقدمے کی سماعت کل ہوئی تھی جس میں ٹک ٹاک سٹار مودہ الادہم کو جیل کا لباس زیب تن کیے ہوئے پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے ٹک ٹاک سٹار کو فرد جرم سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے معاشرتی اقدار و اخلاق کے منافی اور خاندانی روابط کی بیخ کنی کرنے والا مواد شیئر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :