
ایرانیوں نے بہادری سے جنگ لڑی
اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات کر رہے ہیں، شاید کوئی معاہدہ کر لیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان
محمد علی
جمعرات 26 جون 2025
00:03

(جاری ہے)
میں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رکھو گے تو تجارت نہیں ہوگی۔
دونوں ممالک نے کہا کہ ہمیں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا ہے۔ امن کیلئے جو ہوسکتا تھا وہ ہم نے کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایرانی لوگ بہت اچھے تاجر ہیں، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع دوبارہ شروع ہوسکتا ہے، اسرائیل اور ایران دونوں نے شدید جنگ لڑی ، چین کی مرضی ہے کہ وہ امریکا سے تیل خریدے یا ایران سے خریدے۔ ایران کو اگر تعمیر نو کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے تو چین بالکل تیل خریدے، ایران کے ساتھ اگلے ہفتے بات ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ بند کرانا بہت مشکل کام ہے۔ مزید برآں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری تنصیبات بحال کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔ دی ہیگ میں نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے عمارتوں کو تباہ کردیا، آخری 2 دنوں میں اسرائیل کو بہت بری مار پڑی، ایران اور اسرائیل دونوں نے تسلیم کیا کہ بس بہت ہو گیا اور جنگ بندی کو موقع دینا چاہیئے، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس گئے جس کے بعد سے ایران اسرائیل جنگ بندی پر بہت اچھے طریقے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی کی چند خلاف ورزیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن مجموعی طور پر فریقین پیچھے ہٹے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ صدر ٹرمپ ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران پر حملے میں ہمیں ایک تاریخی کامیابی ملی ہے، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، فردو جوہری مرکز اب مکمل تباہ ہو چکا ہے، حملہ کرکے ہم ایران کے جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے لے گئے ہیں، ایران کے لیے اب جوہری ہتھیار بنانا بہت مشکل ہو گیا ہے، اگر ایران نے تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو ’ہم دوبارہ حملہ کریں گے کیوں کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران ایک بہترین ملک ہے اور ایرانی قوم بہترین لوگ ہیں لیکن ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا، ایران کو پتا تھا ہم حملہ کرنے والے ہیں، امریکہ نے اپنی فوجی طاقت سے ناصرف اپنا مفاد بلکہ عالمی امن کا تحفظ بھی کیا ہے، اب ان کا ملک بچ گیا ہے، گزشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کے معاملے پر مدد کی پیشکش کی تھی اور خطے میں امن کے لیے امریکہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، اسی لیے غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیشرفت ہو رہی ہے اور غزہ کا مسئلہ اب حل ہونے کے قریب ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایرانیوں نے بہادری سے جنگ لڑی
-
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
-
غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب کاانعقاد
-
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار
-
ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام
-
ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے
-
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی
-
مودی سرکار کی جھوٹے بیانیے کی عالمی سطح پر بے نقابی، پہلگام حملہ تحقیقات میں ناکامی
-
پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے میں ناکام
-
دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
-
ابو ظبی میں پاکستان-متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس، اہم معاہدوں پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.