
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
مملکت میں نئے ہجری سال کا آغاز 26 جون بروز جمعرات سے ہو گا
محمد علی
بدھ 25 جون 2025
21:58

(جاری ہے)
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25جون بروز بدھ کو دوپہر کے وقت ہوگئی، چاند کی عمر 27گھنٹے سے زائد ہونے کے باعث 26 جون کو ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا، نئے سال کا آغاز 27جون اور یوم عاشور 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوگا ۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق نئے ہجری سال کا چاند 25جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گیا۔ 26 جون کو یعنی 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ 26 جون کو غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74منٹ ، جیوانی میں 75منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76منٹ ہوگا۔ یوں موسم صاف ہونے کی صورت میں 26 جون کو پاکستان بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کا قوی امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال کا آغاز جمعتہ المبارک 27 جون ہو گا۔ 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کی صورت میں یومِ عاشور یعنی دس محرم الحرام اتوار 6 جولائی کو ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
-
غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب کاانعقاد
-
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار
-
ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام
-
ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے
-
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی
-
مودی سرکار کی جھوٹے بیانیے کی عالمی سطح پر بے نقابی، پہلگام حملہ تحقیقات میں ناکامی
-
پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے میں ناکام
-
دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
-
ابو ظبی میں پاکستان-متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس، اہم معاہدوں پر دستخط
-
ابو ظبی میں پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم سے نوازا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.