Live Updates

پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے میں ناکام

بدھ 25 جون 2025 21:51

پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ دہشتگرد حملے کے بعد تحقیقات کے حوالے سے بھارتی حکام کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ معروف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی ادارے بار بار دعوے تو کر رہے ہیں، مگر ان کی جانب سے کوئی ٹھوس، قابلِ تصدیق ثبوت عالمی برادری یا میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی تحقیقاتی اداروں نے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت 15 کشمیریوں کو گراؤنڈ ورکرز" قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد پر دہشتگردوں کو پناہ دینے، اسلحہ فراہم کرنے اور فرار میں مدد دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ان میں سے ایک نوجوان مظفرآباد اور کراچی گیا تاکہ مبینہ طور پر حملہ آوروں کی تربیت اور معاونت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

مگر ان تمام دعووں کے باوجود، بھارتی حکام اب تک کوئی ایسا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جو ان الزامات کی غیر جانبدارانہ تصدیق کر سکے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اندازِ تحقیق پیشہ ورانہ معیار سے دور اور سیاسی مقاصد کے تحت متاثر معلوم ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے حملے کو مذہبی رنگ دیتے ہوئے اسے ہندو بمقابلہ مسلم کے تناظر میں پیش کیا، اور کشمیریوں کو چند روپے کے بدلے غدار قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی دراصل بھارت کے اندرونی سیاسی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک منظم کوشش ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات