ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار

فتح اللہ گولن کا 2016 میں بغاوت میں ساتھ دینے کے شبہ میں مزید 18 فوجیوں کی تلاش جاری

بدھ 25 جون 2025 22:10

ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلاف بغاوت میں فتح اللہ گولن کا ساتھ دینے کے الزام میں 158 فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول میں پبلک پروسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح اللہ گولن کا 2016 میں رجب طیب اردوان کے خلاف بغاوت میں ساتھ دینے کے شبہ میں ترک پولیس نے 158 فوجیوں گرفتار کیا ہے جبکہ مزید 18 فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :