Live Updates

اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہو رہی ہے،خطاب

بدھ 25 جون 2025 22:11

اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی سب کی کامیابی ہے۔دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے جنگ بندی کروائی، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا، ایران کو کسی صورت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ایران کے لیے اب جوہری ہتھیار بنانا بہت مشکل ہے، جنگ کا خاتمہ فردو جوہری سائٹ کی تباہی کے ساتھ ہی ہو گیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات