دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان

تمام سروس فراہم کرنیوالے مراکز جمعہ کو بند رہیں گے، گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی خدمات ہفتے کو دوبارہ شروع ہوں گی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 25 جون 2025 17:29

دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ 27 جون بروز جمعہ ہجری سال نو کی تعطیل کے موقع پر دبئی بھر میں ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینلز کے علاوہ تمام پبلک پارکنگ زونز مفت ہوں گے، پارکنگ کی باقاعدہ فیس 28 جون بروز ہفتہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دبئی میٹرو 27 جون بروز جمعہ صبح 5 بجے سے اگلے دن 28 جون صبح 1 بجے تک چلے گی اور دبئی ٹرام 27 جون کی صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے 28 جون تک سفری سہولیات فراہم کرے گی جب کہ تمام آر ٹی اے کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز جمعہ کو بند رہیں گے لیکن ام رامول، دیرہ، البرشا اور ہیڈ آفس میں سمارٹ کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز معمول کے مطابق 24/7 فعال رہیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ تمام سروس فراہم کرنے والے مراکز جمعہ کو بند رہیں گے اور گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی خدمات ہفتے کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی، آر ٹی اے کی جانب سے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عوامی بسوں اور میرین ٹرانسپورٹ کے نظام الاوقات دیکھنے کے لیے سہیل یا آر ٹی اے ایپ کو دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :