شوہر نے مبینہ زہر دے کر بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 20 جون 2020 16:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) شوہر نے مبینہ زہر دے کر بیوی کو قتل کردیا- وقوعہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں پیش آیا- بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 368 گ ب کے رہائشی نیاز نے مبینہ طور پر زہر دے کر اپنی بیوی آسیہ بی بی کو قتلِ کردیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گئے مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے