اپوزیشن جماعتیں قومی مسائل کے حل اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ،مولانا اسد محمود

جمعرات 25 جون 2020 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسد محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی مسائل کے حل اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں لے اور ہماری تجاویز کو بھی بجٹ میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی کے لیے جدو جہد میںاپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ مولانا اسد محمود نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا کا مسئلہ درپیش ہے جس تدارک کے لئے ہمیں ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے ۔