حلقہ این اے 172 میں توانائی کے 64 منصوبوں پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات طارق بشیر چیمہ کاٹویٹ

جمعہ 26 جون 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 میں توانائی کے 64 منصوبوں پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹری فیکیشن سکیم یازمان 19-20 کی منظوری 7 نومبر 2019 میں لی گئی تھی جس کے تحت 64 توانائی کے منصوبوں پر کام جاری اور کچھ مکمل ہو چکے ہیں، ان توانائی کے منصوبوں پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔