ساہیوال، پنجاب حکومت کی بھر پور توجہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر ہے، صوبائی وزیر زراعت
ہفتہ 27 جون 2020 18:45
(جاری ہے)
تقریب میں ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید،ڈاکٹر نثار احمد،ڈاکٹر زبیر طارق،ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر ہارون گیلانی اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما شیخ محمد چوہان نے بھی شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے واضح احکامات پر محکمہ صحت کی تمام مالی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے اور اس وبا سے لڑنے کیلئے درکار فنڈز کی کوئی قلت نہیں آنے دی جا رہی ۔انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں جدید کارڈیک سنٹر اور چلڈرن ہسپتال بھی تعمیر کئے جائیں گے جس سے علاقے کے ایک کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ ہو گا ۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ سے متصل آپریشن تھیٹرز کی اشد ضرورت تھی کیونکہ ایمرجنسی میں لائے گئے بعض مریضوں کو فوری آپریٹ کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان تھیٹرز میں آپریشن کی تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی تھیٹرز کی تعمیر میں حصہ ڈالا ہے اور 20لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے جن میں ڈاکٹر اختر محبوب نے 2لاکھ اور ان کے بھائی ارشد محبوب نے 3لاکھ روپے جبکہ ڈاکٹر عبدالوحید،ڈاکٹر زبیر طارق اور ڈاکٹر شاہد نذیر نے ایک ایک لاکھ روپے عطیہ کیا ۔بعد ازاں مذکورہ وزیر نے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا اور فراہم کی گئی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
-
فیصل آباد اورجھنگ میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ اورعنبر کی آزمائشی پیداوار شروع
-
ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
-
دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت
-
پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی ہوگی،ترجمان محکمہ زراعت
-
پاکستان میں اسوقت فی کس سالانہ کے حساب سے عام افراد کو 8کلو گرام گوشت میسرہے،ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
کپاس کی کاشت اور پیداوار کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.