ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور نے امریکہ کو مطلوب دوملزم گرفتار کرلئے

ہفتہ 27 جون 2020 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کو مطلوب دوملزم گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

،ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا،ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیر کے نیو یارک نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے،دونوں ملزموں نے نیویارک کے ایک بنک میں مسلح ڈکیتی کی تھی،،ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب نے مزید بتایا کہ 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک مین ٹرک ڈرائیور تھا، 35 سالہ محسن ضمیرآئی ٹی سپیشلسٹ ہے،دونوں ملزم کو ایک بنک میں جلعسازی کرتے ہوئے پکڑ ا گیا ہے۔