بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت دہم کا سالانہ امتحان کے پرچوں کی چیکنگ کاعمل شروع

پیر 29 جون 2020 22:29

صرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت دہم کا سالانہ امتحان کے پرچوں کی چیکنگ کاعمل شروع کر دیاگیا ہے۔ چیئر پرسن تعلیم بورڈ سرگودہا ڈاکٹر کوثر رئیس نے بتایا کہ امسال 87ہزار طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن کے پرچوں کے مارکنگ کے لئے 18سنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں ضلع سرگودہا میں گیارہ‘ خوشاب میں تین‘ بھکر اور میانوالی می‘ دو‘ دو سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹس کے پرچوں کی مارکنگ شروع ہونے پر ان سنٹرز کی تعداد کو بڑھاکر 24 کر دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاسنٹرزپر ایچ ای سی اور پرائمری سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہاہے۔ سنٹرز پر ہر فرد کو ماسک‘ ہینڈسنٹی ٹائرز او رگلوز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروایاجارہاہے۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات چوہدری اکرم تارڑ نے بتایا کہ پرچوں کی مارکنگ 75یوم میں مکمل کر لی جائیگا جبکہ نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ میٹرک کے پریکٹیکل کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر عمل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :