بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں متحد ہے‘ نعمان لنگڑیال

اپوزیشن اپنی کرپشن کے پیسے کو تحفظ دینا چاہتی ہے ،وزیر اعظم کا وعدہ ہے کہ پائی وصول کر کے عوام کی خوشحالی کیلئے خرچ کی جائیگی

پیر 29 جون 2020 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں متحد ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن کے پیسے کو تحفظ دینا چاہتی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ کرپشن کی ایک ایک پائی وصول کر کے زراعت ، صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں پر خرچ کی جائے گی تا کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ میڈیا کے بھی مشکور ہیں جو کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ، اپوزیشن کرپشن ، بدعنوانی اور تکبر کی وجہ سے اپنی سیاسی موت مر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی طرف خصوصی توجہ دینے پر کسان اور عوام وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کر کے مثالی ادارہ بن گیا ہے ۔