ا*افغانستان ، مارٹر حملے کے نتیجے میں پچیس عام شہری ہلاک یا زخمی

پیر 29 جون 2020 22:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) افغانستان میں مارٹر حملے کے نتیجے میں پچیس عام شہری ہلاک یا زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں مارٹر حملہ کیا گیا جس میں پچیس سے زائد افراد متاثر ہوے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجائد کا کہنا ہے کہ یہ مارٹر شیل افغان فوج نے نے فائر کئے ہیں ۔جو کہ طالبان اور فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران فائر کئے گئے ۔