سعودی عرب کا دی نیشنل کمرشل بینک ، سامبا بینک پاکستان کے حصص خریدنے کے لئے 15.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بلوم برگ

منگل 30 جون 2020 09:55

سعودی عرب کا دی نیشنل کمرشل بینک ، سامبا بینک پاکستان کے حصص خریدنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) سعودی عرب کا معروف بینک " دی نیشنل کمرشل بینک" (این سی بی) پاکستان میں بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے سامبا فنانشل گروپ کے ذیلی ادارے " سامبا بینک پاکستان" کے حصص خریدنے کے لئے 15.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سامبا بینک کی اس وقت پاکستان میں40 برانچز کام کر رہی ہیں۔

سعودی سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی اطلاعات کے مطابق این سی بی سامبا بینک کے حصص کی خریداری کے بعد این سی بی سامبا بینک کے حصہ داروں کو 1.54 ارب روپے نئے حصص جاری کرے گا جس کے بعد دونوں بینکوں کا باقاعدہ ادغام ہو جائے گا۔ سابق سعودی امریکن بینک، موجودہ سامبا بینک 1980 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا موجودہ نام 2003ء میں تبدیل کیاگیا۔

(جاری ہے)

گروپ کی سعودی عرب میں 66 برانچز کے علاوہ برطانیہ اور قطر میں بھی برانچیںہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بینکوں کے ادغام کے بعد اثاثہ جات کی مالیت 210 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جس کے بعد قطر نیشنل بینک اور فرسٹ ابوظہبی بینک کے بعد این سی بی خطے میں تیسرا بڑا بینک بن جائے گا۔ واضح ہے کہ حالیہ کاروباری سست روی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے کئی بینکوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید برآں سعودی عرب کے مرکزی بینک نے بھی حالیہ چند ماہ کے دوران بینکاری کی صنعت کی معاونت کے لئے 27 ارب ڈالر کا پیکج متعارف کروایا ہے۔