نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

منگل 30 جون 2020 10:30

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ آئندہ سال ایشیاء پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) سربراہی کانفرنس کی میزبانی کے لیے ورچوئل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرے گا ۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن نے دارلحکومت ویلنگٹن میں ڈیجیٹل میڈیا بریفنگ میںکہا کہ 21 ممبر ممالک کے رہنماؤں کو اگلے سال کے آخر میں ہونے والے ایپیک سمٹ 2021 کے سربراہی اجلاس کے لئے نیوزی لینڈ میں جمع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے کانفرنس کی میزبانی آن لائن پلیٹ فارم پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :