Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سعودی چپٹر کی الیکٹڈ ممبران کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچنج پر دہشتگردی کے واقعے کی شدید میں الفاظ میں مزمت

صدر عقیل ارائیں نے اس موقع پر کہا کے دہشتگردوں نے پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2020 11:13

پاکستان تحریک انصاف سعودی چپٹر کی الیکٹڈ ممبران کی جانب سے پاکستان ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پاکستان تحریک انصاف سعودی چپٹر کی الیکٹڈ ممبران کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچنج پر دہشتگردی کے واقعے کی شدید میں الفاظ میں مزمت ,صدر عقیل ارائیں نے اس موقع پر کہا کے دہشتگردوں نے پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جنرل سیکٹری خواجہ حماد نے اس موقع پر کہا کے ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں، ثنا شعیب نے اس موقع پر کہا کے پولیس کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، محمد شعیب نے اس موقع پر کہا کے سب انسپکٹر شاہد کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، الیاس قاضی نے اس موقع پر کہا کے سیکورٹی فورسز سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں تیزی لائیں، جدہ صدر محمد قیصر نے اس موقع پر کہا کے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر قوم کو فخر ہے، ریاض ریجن صدر شبریز اختر نے اس موقع پر کہا کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا گو ہیں، صدر دمام نزاکت علی نے اس موقع پر کہا کے یہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ حملہ ہے اس کے ساتھ ساتھ انفارمیشن سیکٹری عامر بشیر ، طارق ندیم نے بھی مذمت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات