موٹروے پولیس منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 30 جون 2020 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) موٹروے پولیس منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مزدا ٹرک TUC886 منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے ٹرک کی تلاش شروع کر دی اور موٹرویM1 کرنل شیر خان انٹر چینچ کے قریب ٹرک کو تلاش کر کے روکنے کی کوشش کی ، لیکن ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سمیت موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،جس پر موٹروے پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیا او ر ولی انٹر چینچ کے قریب ٹرک روک کر ایک ایک ملزم نواب جان کو گرفتار کر لیا ۔

جبکہ دوسرا ملزم اندھرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک سے 15کلو120گرام افیون اور9کلو340گرام چرس برآمد ہوئی۔ مزید تفیش کے لئے ملزم بمع ٹرک اور منشیات پولیس اسٹیشن مصری بانڈہ کے حوالے کر دیا گیا۔