Live Updates

نوجوان نے معروف ٹک ٹاکر گرل کو سیلون میں گھس کر قتل کر دیا

شیوانی نامی ٹک ٹاکر نے دوستی سے انکار کیا جس کے بعد ملزم نے قتل کر دیا،قتل کے بعد شیوانی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ویڈیوز بھی اپلوڈ کیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 17:03

نوجوان نے معروف ٹک ٹاکر گرل کو سیلون میں گھس کر قتل کر دیا
ہریانہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون۔2020ء) عاشق سے انکار برداشت نہ ہوا،معروف ٹک ٹاک اسٹار شیوانی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں 28 جون کو ہریانہ کے سونی پت سیلون میں ایک ٹِک ٹاک سٹار مردہ پائی گئی۔شیوانی جو کہ پیشے کے اعتبار سے بیوٹیشن تھی،کو اس شخص نے قتل کیا جس کا پرپوزل اس نے مسترد کیا۔

اطلاعات کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاک گرل اپنی بہن کے ساتھ مل کر ایک سیلون چلاتی تھی۔پولیس کے مطابق ، 28 جون کی رات جب ان کے ساتھ کام کرنے والا نیرج شہر سے باہر گیا تو شیوانی سیلون میں اکیلی رہ گئی۔اسی دوران ملزم عارف سیلون پر پہنچا اور عارف نے دوپٹہ کا استعمال کرتے ہوئے اسکا گلا گھونٹ دیا اور اس کی لاش کو بیڈ کے نیچے پھینک دیا۔

(جاری ہے)

جب نیرج سیلون میں واپس آیا تو شیوانی کی لاش ملی۔

۔ ڈی ایس پی سنگھ نے کہا نیرج نے دیکھا کہ سیلون میں بدبو پھیل رہی ہے جب وہ احاطے میں داخل ہوا اور بستر کھولا تو شیوانی کی لاش ملی۔لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو آگاہ کیا کہ عارف نامی نوجوان اسے ہراساں کرتا تھا۔عارف نے بھی اس جرم کا اعتراف کیا ہے۔سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس نے نہ صرف شیوانی کا قتل کیا بلکہ قتل کی رات تک اسکے اہلخانہ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باتیں کرتا رہا اور یہ ظاہر کرتا رہا کہ شیوانی بات کر رہی ہے۔

پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا شیوانی کے قتل کا تعلق ٹک ٹک پر ان کی مقبولیت سے ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ملزم نے کرائم ٹی وی شوز سے متاثر ہوکر قتل کا منصوبہ بنایا۔شیوانی خوشیان کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالورز تھے۔شیوانی کے والد کے مطابق عارف پچھلے تین سالوں سے انکی بیٹی کا پیچھا کر رہا تھا۔اسکی وجہ سے گھر بھی تبدیل کیا لیکن وہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا۔جب پولیس کو بتایا گیا تو اس نے معذرت کر لی تھی۔لیکن اس نے کبھی بھی میری بیٹی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور بدلہ لیا۔ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کے موبائل سے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
چین اور بھارت میں سرحدی تنازعہ سے متعلق تازہ ترین معلومات