2926افراد کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں 380افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2020 17:09

2926افراد کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں 380افراد کی رپورٹ مثبت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں میں آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2926 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 380 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 322 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔آج مزید 16 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 325 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 23 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تمام کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ان میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 13 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں. اس وقت کل 4 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہیں ان میں سے 2 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں ان تمام مشتبہ افراد کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 9 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :