بھارت میں سگے باپ نے بیٹی کو نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بیٹی کو بخار کی دوا دینے کی بجائے نیند کی دوا کھلا کر سلا دیا اور پھر اس کی عزت تار تار کر دی، لڑکی کی جانب سے خود کشی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2020 19:54

بھارت میں سگے باپ نے بیٹی کو نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ ..
بنگلور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) بھارت میں سگے باپ نے بیٹی کو نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بیٹی کو بخار کی دوا دینے کی بجائے نیند کی دوا کھلا کر سلا دیا اور پھر اس کی عزت تار تار کر دی، لڑکی کی جانب سے خود کشی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

بھارت کے پڑھے لکھے شہر کے طور پر مشہور بنگلور میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنی سگی 19 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گلف نیوز میں شائع خبر کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی کو زکام بخار کی شکایت ہوئی جس پر اس نے اپنے والد سے دوا دینے کی درخواست کی۔ لڑکی کے 40 سالہ والد نے اپنی بیٹی کو زکام بخار کی دوا دینے کی بجائے نیند کی گولیاں دے دیں جس سے وہ بے ہوشی کی سی نیند سو گئی۔

(جاری ہے)

نیند کی گولیاں کھانے کے بعد لڑکی کو کوئی ہوش نہ رہا، اور اسی دوران اس کے سگے باپ نے اس کی عزت تار تار کر دی۔ صبح نیند سے بیدار ہونے پر لڑکی نے والد کو اپنے بیستر پر ہی موجود پایا، جس کے بعد اسے اندازاہ ہوا کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ لڑکی نے واقعے کے بعد سوتیلی ماں سے بات کی اور درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں اس کے والد کیخلاف اس کی مدد کرے، تاہم اس عورت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں لڑکی نے زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی زہر پی کر پولیس اسٹیشن جا پہنچی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس اسٹیشن جا کر اپنے والد کیخلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس اسٹیشن میں موجودگی کے دوران ہی لڑکی بے ہوش ہوگئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس نے لڑکی کے والد کو فوری گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اس تمام واقعے میں لڑکی کی سوتیلی ماں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد بھارت کی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو سخت ترین سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔