ایبٹ آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز، مریضوں کی مجموعی تعداد 1050 تک جا پہنچی

بدھ 1 جولائی 2020 13:55

ایبٹ آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز، مریضوں کی مجموعی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1050 تک جا پہنچی، 590 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جبکہ 419 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 41 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1035 تھی، ایک دن میں 15 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اب مجموعی مریضوں کی تعداد 1050 تک جا پہچنی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 580 مریض اب تک مکل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 419 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ کئے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ایبٹ آباد شہر میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔