کورونا وائرس کی شدت میں قدرے کمی واقع ہو رہی ہے لیکن خطرات بدستور موجود ہیں، ڈاکٹر زاہد منہاس

بدھ 1 جولائی 2020 14:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) معروف میڈیکل کنسلٹنٹ ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر زاہد منہاس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں قدرے کمی واقع ہو رہی ہے لیکن خطرات بدستور موجود ہیں، ہر ممکن احتیاط سے ہم مزید جانی ومالی نقصان کئے بغیر اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں طبی عملے اور مقامی انتظامیہ کی بھرپور کاوشوں سے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر اس مہلک مرض پر مکمل طور پر قابو پانا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو اس وائرس کا شکار ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :