سعودی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی

سعودی حکام کی جانب سے اگست 2019میں کیے گئے میزائل حملے کی ویڈیو پہلی بار شائع، ایئرپورٹ پر موجود شہری اس میزائل حملے کی زد میں آئے تھے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 1 جولائی 2020 20:18

سعودی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی
ابھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون 2020ء) : سعودی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں ائیرپورٹ پر ہونے والے میزائل حملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے اگست 2019میں کیے گئے میزائل حملے کی ویڈیو پہلی بار شائع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ پر موجود شہری اس میزائل حملے کی زد میں آئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں کیا گیا تھا جہاں باغیوں نے ابہا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ زخمی خواتین میں میں ایک یمنی، ایک بھارتی اور ایک سعودی خاتون شامل تھے جب کہ زخمی ہونے والے بچے سعودی شہری تھے۔

(جاری ہے)

اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ائیرپورٹ پر میزائل حملہ یمن کے ساتھ 200 کلو میٹر شمالی بارڈر سے کیا گیا تھا جو عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ بیان کے اختتام میں کرنل ترکی المالکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمان حوثیوں کی دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی کارروائیوں کا جلد اور ٹھوس جواب دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں اور تارکین وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے کے لئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ان عناصر کا محاسبہ کرتے رہیں گے جو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اب اس حملے کی ویڈیو پہلی بار سامنے آگئی ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ روز دو حوثی ڈرون گرائے تھے، حوثی باغیوں کے مطابق ان کا ہدف کنگ خالد ائیر بیس تھا. اس کے علاوہ بھی گزشتہ سال جزعان ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈورن سعودی افواج نے گرایا تھا ، گزشتہ سال مئی میں ہی سعودی عرب کے دو تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔