وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی بلوچستان کا سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ آمد

کورونا سے شہید بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا

بدھ 1 جولائی 2020 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی (ISI) بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ آمد دونوں وزرائے اعلی کا کورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا دونوں وزرائے اعلی کا سوگوار خاندان سے بریگیڈیئر حسن افضال کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی دونوں وزرائے اعلی نے شہید بریگیڈیئر حسن افضال کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا. اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر، سی سی پی او (CCPO) لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے�

(جاری ہے)