کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی جھوٹی خبروں اور اپنی پراپیگنڈا مشینری کے ذریعہ دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا،بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی مکروہ کوشش ہے،بھارتی شہریوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے،پاکستان کی طرف سے افغانوں کے مابین براہ راست مزاکرات کے لئے مثبت کردار جاری رہے گا،عائشہ فاروقی کا خطاب

جمعرات 2 جولائی 2020 15:17

کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی،بھارتی جھوٹی خبروں اور اپنی پراپیگنڈا مشینری کے ذریعہ دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا،بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی مکروہ کوشش ہے،بھارتی شہریوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے،پاکستان کی طرف سے افغانوں کے مابین براہ راست مزاکرات کے لئے مثبت کردار جاری رہے گا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں بھارتی مظالم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے سلسلے کو آج 332 دن ہو چکے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی ایک جھلک گزشتہ روز دنیا نے دیکھی،مقبوضہ کشمیر میں قانض بھارتی فوجی کی درندگی اور سفاری کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا،سوپور میں تین سالہ بچے کی تصویر انسانیت پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی،کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی،بھارتی جھوٹی خبریں اور پرپیگنڈہ حقیت کو نہیں بدل سکتے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام اور پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل کو مسترد کر دیا ہے،بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی مکروہ کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی مظالم کی تصاویر دنیا بھر کے سامنے ہیں، بھارتی افواج کا غیر انسانی سلوک سامنے ہے۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے،بھارت کی طرف سے 25ہزار بھارتیوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنے کو مسترد کرتے ہیں،کشمیری عوام نے بھی نئے ڈومیسائل قوانین کو کلی طور پر مسترد کردیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی شہریوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے،پاکستان بار بار کہ رہا ہے کہ بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا اور جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا ہے،یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈا کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیطگزشتہ روز امریکی مندوب زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے مثبت کردار جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی طرف سے افغانوں کے مابین براہ راست مزاکرات کے لئے مثبت کردار جاری رہے گا،وزیرخارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سربراہ نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی گئی،زلمے خلیل زاد کے ساتھ وزیرخارجہ نے کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے اور سٹیٹ سپانسرڈ ٹیررازم کا معاملہ بھی اٹھایا۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی قیادت کی طرف سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سھشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کا معاملہ تسلسل سے بین الاقوامی برادری کے سامنے اٹھا رہے ہیں،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی میںرا کے ملوث ہونے کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،سلامتی کونسل نے دہشت گردی میں ملوث افراد، ان کے پس پردہ عوامل، محرکات اور ذمہ داران کو بے نقاب کرنے پر زور دیا،سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے اس حوالے سے پاکستان سے تعاون پر زور دیا ہے،دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے لئے ھمارے سفارتخانے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔