ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج 35ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی

انٹربینک میں ڈالر 67پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 73پوائنٹس اضافے سے35 ہزار کی سطح عبور کرگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 جولائی 2020 17:47

ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج 35ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 جولائی2020ء) ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج 35ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی، تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 67پیسے سستا ہوگیا جس کے بعدد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 73پوائنٹس اضافے سے35 ہزار کی سطح عبور کرگئی۔ ملک بھر میں رواں ہفتے کی پانجویں روز کے دوران روپے نے امریکی ڈالر کا کس بل نکال دیا۔

انٹر بینک میں ڈالر166.21روپے پر بند ہوا ہے اور 100انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35051پوائنٹس پر بند ہوا، 6.74ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں کا حملہ اسٹاک ایکسچینج کی ساکھ متاثر نہ کرسکا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح آج بھی جاری ہے اور انڈکس میں سطح کی عبوری دیکھی جارہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ بھی جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔کیونکہ عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔جس کے باعث روپیہ وقتی طور پر مضبوط ہونے کی طرف گامزن ہے۔