اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ،
بلوچستان کے اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور صوبے میں دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے غور کیا گیا موجودہ حکومت نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اور ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، سی پیک پورے ملک خصوصاً بلوچستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آعاز ہو گا،حکومت آئی ڈی پیز کی اپنے آبائی گھروں کو واپسی اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
جمعہ 3 جولائی 2020 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے جن کو مالی میں صوبے کی عوام کی بہتری کے لیے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے ملک خصوصا بلوچستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آعاز ھو گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا اہداف بلوچستان کے عوام کی فعال شمولیت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے۔ اسپیکر نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے آبائی گھروں کو چھوڑنا پڑا تاہم امن وامان کی موجودہ صورتحال میں ان کا اپنے گھروں کو واپس آنے اور صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا بہترین وقت ھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی اپنے آبائی گھروں کو واپسی اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بے گھر افراد کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ھے اور اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی۔ وزارت سیفران، حکومت بلوچستان اور نادرا کے نمائندوں نے اجلاس کے شرکاء کو بے گھر افراد کی واپسی کے عمل کے سلسلے میں ایس او پیز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نمائندہ سیفران نے آگاہ کیا کہ کے پی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آبادکاری کے لئے تیار کردہ ایس او پیز کی طرز پر بلوچستان پی ڈی ایم اے کے ذریعہ بلوچستان کے بے گھر افراد کی بحالی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس ماڈل کے تحت اس عمل میں سہولت کاری کے ذمہ دار افسران کی تربیت بھی کی جاسکتی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے بتایا کہ اس عمل کو انجام دینے اور اس کی نگرانی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ چیئرمین نادرا نے آگاہ کیا کہ آئی ڈی پیز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے متعلقہ حکام کو فراہم کیا جائے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور ہر ایک کو نہایت دلجعمی سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی ڈی پیز کمیٹی کے قیام کے لئے وزیر اعلی بلوچستان سے ذاتی طور پر بات کریں گے تاکہ جلد سے جلد اس عمل کا آغاز کیا جاسکے۔ اسپیکر نے پیٹرولیم ڈویژن کو بلوچستان میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے آپریشن والے علاقوں میں سی ایس آر فنڈز سے ہونے والے سماجی و ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزرا نے حکومت کی جانب سے اس عمل کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.