آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 3 جولائی 2020 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے (آج) ہفتہ کو سکھو، بھنگالی، سی بی خان، دولتالہ، آدھی، کرنب کسول فیڈرز کے علاقوں میں صبح سوا چار بجے سے دن 11 بجے تک، انڈسٹریل، منصور شہید، اسلام آباد فیڈ مل، ایچ پی ٹی I، II، III، بسالی اور پنڈ جھاٹلہ فیڈرز کے علاقوں میں صبح پانچ بجے سے دن 11 بجے تک جبکہ کاکا خیل، وارڈ نمبر 8 اور سندل فیڈر کے علاقوں میں صبح پانچ بجے سے دن 12 بجے تک جبکہ اسلام پورہ، وحید آباد اور برما فیڈرز کے علاقوں میں صبح سات بجے سے دن 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

تاہم ضروری مرمت و تعمیراتی کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں بجلی وقت سے پہلے بھی بحال ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :