ٹرمپ کے بیٹے کی گرل فرینڈ کورونا وائرس کا شکار

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:51

ٹرمپ کے بیٹے کی گرل فرینڈ کورونا وائرس کا شکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے کی گرل فرینڈ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کمبرلی گوئلفوائل کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمبرلی اپنے ڈیٹنگ پارٹنر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ہمراہ ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکی صدر کی تقریر کے لیے ماؤنٹ رشمور پہنچی تھیں۔ تاہم صدر ٹرمپ کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کو احتیاطا سیلف آ ئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔