کووڈ19: سانس کی بیماری سے نصف ملین سے زائد افراد ہلاک ہوچکے
کورونا کے ابتدائی مراحل کی تازہ معلومات ہیں کہ ووہان میں نمونیا کیسز پر چین نے نہیں بلکہ چین میں آفس ڈبلیوایچ او نے الرٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد چین نے3 جنوری کو معلومات فراہم کیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 4 جولائی 2020
21:04
(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے سانس کی بیماری میں نصف ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ کچھ ویکسین کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ کب تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سانس کی بیماری میں نصف ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کرونا کی ممکنہ ویکسین تیار کرچکی ہے اور 10 ہزار کے قریب رضاکاروں پر آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کی جانے والی آزمائش کے بعد اس بات کی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگست تک ویکسین استعمال کرنے کے لئے دستیاب ہو جائے گی۔ دوسری جانب کرونا ویکسین کی تیاری میں شامل کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ پیشگی اعلان کرچکی ہے کہ انسانوں پر کامیاب تجربے کے بعد 30 ملین کے قریب ویکسین کی خوراک تیار کریں گے۔ ابتدائی طور پر ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویکسین اگست تک موجود ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
-
بجٹ میں عام عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیابلکہ غریب کو تباہ کرنے والا بجٹ ہے
-
یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے
-
آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 8ہزار 54ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ
-
ایرانی ریاست کی مذہبی قیادت سے عسکری کنٹرول کی جانب منتقلی؟
-
بجٹ اجلاس:پیپلزپارٹی کی”ناراضگی“اور اپوزیشن کا شدید احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.