فواد چوہدری کا برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو حوالے کرنے کا مطالبہ

یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔فواد چوہدری کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 جولائی 2020 10:48

فواد چوہدری کا برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو حوالے کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 جولائی 2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کیے حوالے کرے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر بیرون ملک سے باہر ہیں،نواز شریف جیل میں تھے تاہم ان کو علاج کروانے کے لیے عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی۔جب کہ بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو چارج کر دیا۔بانی ایم کیو ایم تیسری بار سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔

بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز تقریر کے زریعے تشدد پر اکسانے کا الزام تھا۔ بانی ایم کیو ایم نے پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے۔پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی ۔جواب دینے سے انکار پر معاملہ بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم عائد ہونے کے استعمال کیا جا سکتا تھا۔لہذا بانی ایم کیو ایم سے کہا گیا کہ جوابات ان کے مفاد میں تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے وکیل نےپولیس کو بتایا کہ ان کے موکل نفرت انگیز تقریر کی تفتش میں سوالات کے جوابات نہیں دیں گے۔ بانی ایم کیو ایم دہشت گردی ایکٹ کے تحت چارج کیا گیا۔بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم سدک پولیس اسٹیشن نے عائد کی، کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف کافی شواہد ہیں۔ اس سے قبل 12 ستمبر کو بانی ایم کیو ایم کو طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو اس سے قبل نفرت انگیز تقاریر کرنے کے جرم میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔اسکاٹ لیںڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ ۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔