فیصل ۱ٓباد کے کورنٹائن سنٹرز میں مقیم اوورسیز پاکستا نیز،زائرین و دیگر افراد میں سے کوئی فرد کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا، مثبت آنیوالے تمام شہری، زائرین وتبلیغی افراد صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں،ان افراد کو رہائش، قیام وطعام اور علاج معالجہ سمیت بہترین معیار کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، ، ڈپٹی کمشنر محمد علی کی اے پی پی سے بات چیت

پیر 6 جولائی 2020 12:48

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد محمد علی نے بتایا ہے کہ فیصل ۱ٓباد کے کورنٹائن سنٹرز میں مقیم اوورسیز پاکستا نیز،زائرینز و دیگر افراد میں سے کوئی فرد کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مثبت آنیوالے تمام شہری، زائرین وتبلیغی افراد صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیںجبکہ ان افراد کو رہائش، قیام وطعام اور علاج معالجہ سمیت بہترین معیار کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاجس کے ساتھ ساتھ فیصل ۱ٓباد انتظامیہ نے بہترین حکمت عملی، عزم و ہمت اور عوامی تعاون سے شہریوں کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںنیزعید الا ضحی کی ۱ٓمد کے باعث اور بازاروں میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر۱ٓمد یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایران تفتان سے زائرین، تبلیغی جماعت کے افراد فیصل آباد کے دو کورنٹائن سنٹرز پارس اور جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس جھنگ روڑ میں کورنٹائن ہوئے اور مختلف مراحل میں آنے والے مجموعی طور پر 785 افراد کے ٹیسٹ کرانے کے علاوہ انہیں رہائش،کھانا سمیت بنیادی ضرورت کی تمام تر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس کیلئے مخیر حضرات نے بھی گرانقدر تعاون پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے فیصل آباد۱ٓنیوالی60 سے زائد پروازوں کے ذریعے 8221 مسافروں کی سکریننگ اور ان کی رہائش وکھانے پینے کا بندوبست کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن،کاروباری اداروں، دفاتر، مارکیٹوں، شاپنگ مالز ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنایاجبکہ سمارٹ ٹیسٹنگ کے ذریعے 3086 افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کی ادویات اور طبی آلات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیااسی طرح ہنگامی بنیادوں پرقرنطینہ مراکز اورگورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کورونا کیلئے مختص کیا گیا جبکہ تمام تحصیل وضلعی ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز، آئی سی یوز کے بیڈز مختص کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کمیونٹی میں سے اب تک 21248 افراد کے ٹیسٹس کئے گئے جن میں سے 15848 نیگیٹو،4362 پازیٹو اور 2518 صحت یاب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو فوری مدداور ضروری آگہی کی فراہمی کیلئے خصوصی طور پر کورونا کرائسز کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیااورکورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے لیبز فنکشنل کرائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامورڈاکٹرز اور کارکنان صحت کو حفاظتی لباس و آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھر پور عوامی آگہی مہم اور افواہوں کی روک تھام کیلئے بھی مئوثر اقدامات کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے مکمل انسداد تک اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ کے تمام اہلکاروں کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ اس مرض کے خاتمہ تک تمام ہیروز اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنا کام جاری و ساری رکھیں گے۔