اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو خاتمے کے لیے چھ کروڑ ڈالر فنڈ کی منظوری دے دی

پاکستان اور افغانستان میں ٹرانسمیشن کے خاتمے کے لیے ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے،پولیو سے متعلق عالمی کمیٹی

پیر 6 جولائی 2020 12:55

اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو خاتمے کے لیے چھ کروڑ ڈالر فنڈ کی منظوری ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں مزید شراکت کے طور پر پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کے ضمنی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اسلامی ترقیاتی بینک مرباہا اور آئی ایس ڈی بی کے زیر انتظام زندگی اور معاش کا فنڈ (ایل ایل ایف) کی طرف سے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔

دریں اثنا جنیوا میں منعقدہ پولیو وائرس کے بین الاقوامی پھیلاؤ سے متعلق ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت ہنگامی کمیٹی کے 25 ویں اجلاس نے مشاہدہ کیاہے کہ پاکستان اور افغانستان میں ٹرانسمیشن کے خاتمے کے لیے ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے فنانسنگ کی منظوری اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ہجر کی زیرصدارت جدہ میں منعقدہ ورچوئل اجلاس میں دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک اس سے قبل بھی اسی منصوبے میں 10 لاکھ کا تعاون کرچکا ہے۔تاہم نئی اضافی مالی اعانت کے بعد اس کی کل شراکت 16 کروڑ ڈالر ہوجائے گی ہے۔دریں اثنا جنیوا میں منعقدہ پولیو وائرس کے بین الاقوامی پھیلاؤ سے متعلق ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت ہنگامی کمیٹی کے 25 ویں اجلاس نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں ٹرانسمیشن کے خاتمے کے لیے ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ پولیو انفراسٹرکچر جو پاکستان اور افغانستان میں تیار کیا گیا تھا کورونا وائرس ردعمل کے ایک حصے کے طور پر ٹریکنگ اور ٹریسنگ میں مدد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی (آئی ایچ آر) ایمرجنسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹرانسمیشن کا وسیع پیمانے پر پھیلاؤ جاری ہے جس کی نشاندہی دونوں فلیسڈ فالج (اے ایف پی) کی نگرانی اور ماحولیاتی نمونے لینے سے ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈبلیو پی وی ون ٹرانسمیشن وسیع پیمانے پر جاری ہے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک نیا ڈبلیو پی وی ون ذخائر بن گیا ہے اور کراچی اور کوئٹہ بلاک چند علاقوں میں بلا تعطل ٹرانسمیشن جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اور پنجاب میں پولیو سے پاک علاقوں میں ڈبلیو پی وی ون کی توسیع بھی کی جا چکی ہے۔