ملک کے 55 اضلاع میں 352 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون ، ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کی 7494 خلاف ورزیاں رپورٹ ، 604 مارکیٹس و دکانیں سربمہر، 981 پبلک ٹرانسپورٹ بند کی گئیں، این سی او سی

منگل 7 جولائی 2020 16:07

ملک کے 55 اضلاع میں 352 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون ، ملک بھر میں کورونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت ملک کی55 اضلاع کے 352 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون ہے، ان سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں کی مجموعی آبادی 26 لاکھ ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کی 7494 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 604 مارکیٹس و شاپس سربمہر، 981 پبلک ٹرانسپورٹ تھانوں میں بندکی گئیں۔

این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کے 6 لاکھ 21ہزار 236 آبادی کے 23 مقامات، سندھ کے 8 لاکھ 93 ہزار 821 آبادی کے 33مقامات، خیبر پختونخوا کے 8 لاکھ 36 ہزار 390 آبادی کے 244 مقامات، آزاد کشمیر کے 87 ہزار 478 آبادی کے 30 مقامات، اسلام آباد کی 65 ہزار آبادی کے 5 مقامات اور گلگت بلتستان کی ایک لاکھ 51 ہزار 1317 کے 17 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب کے 5 اضلاع کے 23 مقامات، خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع کے 244 مقامات، سندھ کے 5 اضلاع کے 33 مقامات، آزاد وجموں کشمیر کے 7 اضلاع کے 30 مقامات، گلگت بلتستان کے 4 اضلاع کے 17 مقامات اور اسلام آباد کے 5 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ صوبائی حکومتیں،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ صحت کے رہنما اصولوں اورہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے کورونا وباء کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 30 خلاف ورزیاں، 3 مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 2 گاڑیاں تھانے میں بند کیں گئیں۔ آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 1102خلاف ورزیاں، 28مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 182گاڑیاں تھانے میں بند کیں گئیں۔بلوچسپتان میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 434خلاف ورزیاں،44 مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 167 گاڑیاں تھانے میں بند کی گئیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 135خلاف ورزیاں،26مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 7گاڑیاں تھانے میں بند کیں گئیں۔خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 3323خلاف ورزیاں، 147مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ 7گاڑیاں تھانے میں بند کی گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 1925خلاف ورزیاں، 324مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 531گاڑیاں تھانے میں بند کیں گئیں۔ سندھ میں کورونا وائرس عدم پھیلاؤ کی ایس او پیز کی 545 خلاف ورزیاں، 32مارکیٹس سربمہر، پبلک ٹرانسپورٹ کی 105 گاڑیاں تھانے میں بند کی گئیں۔