قصور، باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنائو کرناچاہئیے، محکمہ زراعت

منگل 7 جولائی 2020 17:25

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنائو کرناچاہئیے جبکہ گرمیوں کے موسم میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا اور چونے کا محلول ملاکر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رہاجاسکتاہے نیز انہوں نے باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنترکاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نئے لگائے جانے والے باغات میں شروع کے چندسالوں میں جنترکاشت کرنے سے پودوں پرگرمی کا اثرکم پڑتاہے اسلئے پودوں کی افزائش نسل بہترہوتی ہے اورانہیں شدید گرمی سے نقصان پہنچنے کا احتمال بھی کم سے کم ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں و باغبانوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چنائو کرناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :