محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کی بہتر پیداوار کیلئے حکمت عملی جاری کردی

منگل 7 جولائی 2020 18:07

ملتان ۔ 07جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے اٴْگ آتی ہیں جو کہ فصل کو دی گئی خوراک میں حصہ دار بن جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں اس لئے کاشتکار گوڈی کر کے یا ہاتھ کے ساتھ جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں اور پانی کی مقدار 100 تا120 لیٹرفی ایکڑ استعمال کریں اور ایسی زہریں جن کے استعمال سے فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :