سعودی عرب میں کورونا کے مزید 5ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے

مملکت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی، ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 60ہزار رہ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 جولائی 2020 23:17

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 5ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے مزید 5ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے، مملکت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی، ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 60ہزار رہ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق آج سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار392نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 17ہزار 108تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اب تک 2017مریض کورونا سے جان بھی گنوا چکے ہیں۔ آج ملک میں مزید 5ہزار205مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54ہزار 839 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 60ہزار س252 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے تقریباََ 2268مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مملکت میں د بدن کورونا کیسز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور زیادہ سے زیادہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ کورونا کی وج سے سعودی حکومت نے حج بھی محدود کردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے سوموار کو اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کے انتخاب کے معیار کا اعلان کردیا ہے اور ان کے انتخاب میں صحت کے معیارات کو اوّلین ترجیح اور مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس مرتبہ عازمینِ حج میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہوگی اور 30 فی صد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔حجاج کرام کا دوسرا معیار یہ ہوگا کہ صرف ان سعودی شہری اور غیرملکی طبی کارکنان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو حج کی اجازت دی جائے گی جو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے مگر اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔ان کے انتخاب کو ترجیح دینے کا مقصد مملکت میں کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں ان کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہنا اور ایک طرح سے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔