گلبرگ پولیس نے ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 8 جولائی 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) گلبرگ پولیس نے ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ ٹریفک وارڈن فرقان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درج کئے گئے مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ غلط پارکنگ سے گاڑی ہٹانے پر خاتون نے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، خاتون نے کسی سے فون بات کرنے کے لئے یہ لو اپنے باپ سے بات کرو کے الفاظ ادا کئے ۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔ گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :