پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 321پوائنٹس کا اضافہ

سونے قیمت میں 2ہزار 400روپے اضافہ‘فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی . پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 8 جولائی 2020 17:36

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 321پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35,373.35 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی. آج اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 35,694.89 کی سطح پر ہوا ہے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,599,777,422 بنتی ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا . کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا بعدازاں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35,373.35 کی سطح پر بند ہوا،آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,841,209,718 بنتی ہے‘گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ادھر کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400روپے اضافہ ہوا صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی .

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونا 2058 روپے اضافے کے ساتھ 92ہزار850 کا ہوگیا خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی‘جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی .

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے . دریں اثناءگزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی تھی ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اسکیم کے تحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی گئی ہے اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے جبکہ حکومت نے سکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کر دی ہے.