جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرادیں

ریکارڈ میں کراچی امریکن سکول کی آمدن ، فروخت کردہ املاک، کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی ، ٹیکس ریکارڈ،بیرون ملک رقم بھیجنے کے لئے بنک اکاؤنٹس ، والد کی جانب سے تحفہ میں ملنے والی زرعی زمین ،ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین ، سٹنڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات جمع کر ادیں لندن کی تینوں جائیدادیں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھیں،جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،اہلیہ جسٹس فائزعیسیٰ کا موقف

جمعرات 9 جولائی 2020 21:38

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرادیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لندن کی تینوں جائیدادیں گزشتہ سال کے ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کردی تھیں،جن کی خرید کے لئے بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر کو پیش کے ریکارڈ میں کراچی امریکن سکول میں نوکری کے دوران حاصل ہونے والی آمدن کا ریکارڈ ،کراچی کی فروخت کردہ املاک کی تفصیلات ، کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی اور اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ،بیرون ملک رقم بھیجنے کے لئے استعمال ہونے ڈالر اور پاؤنڈ بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات،لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے رینٹ کی تفصیلات اور والد کی جانب سے تحفہ میں ملنے والی زرعی زمین کی تفصیلات سمیت ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر کی جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا ہے سٹنڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکاؤنٹ سے تقریبا سات لاکھ پاؤنڈ بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں،برطانیہ میں خریدی گئیں جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،مرکزی بنک کے پاس میرے تمام بنک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہے۔۔۔توصیف