تبدیلی سرکار کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،2020ء تبدیلی کا سال اور بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریابستر گول ہونے والاہے،بیگم شاہدہ قدیر

ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران سابق ادوار پرتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں،نااہل اور نالائق حکمران پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے،سنیئر رہنمامسلم لیگ (ن) اسلام آباد

جمعہ 10 جولائی 2020 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سابق ادوار پرتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے، نالائقوں کاحکمران ٹولہ مہنگائی کے سلسلے کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، نااہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کو ایسی راہ پرلگا دیا ہے جس میں ہر فرد بے روزگار اور گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں، تبدیلی سرکار کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،2020ء تبدیلی کا سال اور بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریابستر گول ہونے والاہے۔

انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزاپوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے،تبدیلی سرکار ورلڈ بینک کے کلرکوں پر تو اندھااعتماد کرتی ہے مگر ملک کے مخلص ماہرین معیشت پر اعتمادکرنے کو تیار ہے نہ ملک وقوم کیلئے کچھ کرنے کا ویژن رکھتی ہے،نااہل اور لائق حکومت پاکستان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہی ہے،تبدیلی سرکار سے دوسالوں میں ہی عوام اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ عوام اسے صبح وشام بددعائیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کاترقیاتی ایجنڈا ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،مسلم لیگ(ن)سے الیکشن چھیناگیا،لوگ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کے نئے پاکستان سے تنگ آ چکے ہیں اور اب پراناپاکستان چاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اندھیرے ختم کئے،دہشتگردی کا خاتمہ،ایٹم بم کے دھماکے،موٹرویز بنائیں،میٹروبس،اورنج ٹرین ،سی پیک سمیت دیگر کئی منصوبے دئیے،تبدیلی سرکار نے عام آدمی پر مہنگائی کااتنا بوجھ ڈال دیاہے کہ وہ سانس لینے سے قاصر ہے،دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے اور ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔