مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان

بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کیا ہوا ہے، شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباؤ اجداد تھے، وزیراعظم عمران خان کا یوم شہداء کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 13 جولائی 2020 10:16

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی2020ء)      مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یوم شہداء کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کیا ہوا ہے، شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباؤ اجداد تھے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ ہندوتوا حکومت کے مظالم کے خلاف کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں سے بھارتی ظلم ختم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ کشمیر کا علاقہ پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعے ہے۔ قیام پاکستان کے وقت پاکستان کا حصہ بننے والے کشمیر کو سازش کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کے حصے میں آںے والا آزاد کشمیر کہلایا جاتا ہے جبکہ بھارت کے حصے میں موجود کشمیر مقبوضہ کشمیر ہے۔ تا ہم بھارت کی جانب سے دہائیوں سے وہاں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ اس تنازعے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپ بھی ہو چکی ہے۔