سرگودہا میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی ،فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات پر جرمانے

منگل 14 جولائی 2020 16:55

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودہا اور گردونواح میں مختلف مقامات پر کاروائیاں کر تے ہوئے ناقص اجزاء سے مٹھائیاں بنانے پر سوئیٹس شاپس،کھویا میں گھی مکس کرنے پر کھویا یونٹس ،گٹکا کی فروخت پر کریانہ سٹور اور فوڈ لائسنس کی عدم دستیابی پر مختلف ڈیریز شاپس کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

مزید کاروائیوں کے دوران 14فوڈ پوانٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، ریکارڈ کی عدم دستیابی ،سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل، نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس ،ناقص سٹوریج اور ملاوٹی مصالہ جات کی فروخت کے باعث مجموعی طور پر 42ہزار جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ معمولی نقائص پر185فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :