اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کاردوبدل فیڈریشن کی کمزوری پر منتج ہوگا ،مولانا عبد الواسع

منگل 14 جولائی 2020 23:40

‘کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کاردوبدل فیڈریشن کی کمزوری پر منتج ہوگا اس حوالے سے نام نہاد پارٹیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا اس سلسلے میں وفاق کی جانب صوبوں کے اختیارات میں کمی کسی صورت قبول نہیں، صوبوں کو ساحل اور وسائل کی رائلٹی تو نہ ملی بلکہ اس کے برعکس اختیارات میں کمی کا سوچا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا ناہل حکومت نے معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی اور ان کا بنایا ہوا بجٹ عوام پر مسلط کروایا اسی لئے عوام دشمن فیصلے دیکھنے کو مل رہیہیں، انہوں نے مزید کہا نااہل حکومت بتائے گزشتہ دو سالوں کی کمر توڑ مہنگائی کا فائدہ کس کو پہنچا، قرضے اتنے واپس نہیں کیے گئے جتنے لیے گئے، لہذا آمرانہ فیصلوں کے بجائے عوامی مفاد کے جمہوری فیصلوں کو ترجیح دی جائے، ورنہ تمام جمہوریت پسند جماعتیں مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گی انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے اور بڑی جدوجہد کے بعد تھوڑے بہت حقوق ملنے شروع ہوگئے تھے اب مختلف قسم سازشوں کے ذریعے دوبارہ صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کرکے ملک کی اساس و بنیاد ہلانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ حکومت عوام کے استحصال اور غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قائم کی گئی ہی