دیامربھاشاڈیم کے بعد اب ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

دیامیر بھاشا ڈیم ملک کاتیسرابڑاڈیم ہوگا، ڈیم کے لئے اس سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی، وزیراعظم عمران خان کا چلاس میں خطاب

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 14:39

دیامربھاشاڈیم کے بعد اب ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم ..
چلاس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) دیا میر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہو گا۔ چلاس میں اجتماع سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم کے لئے اس سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی، اب ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو قومیں مستقبل کاسوچتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں، مشکل فیصلےکرنےوالی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، انسانوں پرسرمایہ کاری،انصاف اورقانون پرعملدرآمدسےترقی ہوتی ہے۔

دوست ملک چین کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 30 سال کی منصوبہ بندی کررکھی ہے، چین آج دنیامیں سب سےآگےنکل گیا، دیگرقومیں اب چین کی ترقی سےخوفزدہ ہیں، چین کی کامیابی طویل المدتی منصوبےبناناہے۔

(جاری ہے)

ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 90 کی دہائی میں درآمدی تیل پربجلی بنانےکےفیصلوں سےنقصان ہوا، جب رقوم باہرجاتی ہیں توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے، 20 ارب روپےکا خسارہ ہمیں ورثےمیں ملا، مہنگی بجلی کی وجہ سےصنعتوں پراثرپڑا۔

کرنسی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری کرنسی پرروپےکی قدرمیں کمی کی وجہ سےدباؤآیا، ماضی میں غلط فیصلےکیےجس کےباعث معیشت کمزورہوتی رہی۔ مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کریں توگلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوتا ہے، کوروناکےباعث شٹ ڈاؤن سےبےروزگاری پھیلی، ماضی میں ووٹ کومدنظررکھ کرمنصوبےبنائےگئے، غلط فیصلوں سےملک کی صنعتی ترقی کونقصان پہنچا۔

چلاس کی عوام کے لئے خوشخبری کی بات سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سےکہوں گاان علاقوں میں سیاحت کاآغازکریں، وزیراعلیٰ سیاحت کھولیں،این سی اوسی کےذریعےاجازت دےدیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آج دیامیر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہو گا، ڈیم کے لئے اس سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی، اب ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔