وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں میں نمایاں کمی ،صرف 52نئے کیسز رپورٹ

ٹیسٹوں کے حساب سے مثبت کیسوں کا تناسب 1.8فیصد بنتا ہے، ڈی ایچ او کی تفصیلات

جمعہ 17 جولائی 2020 15:33

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں میں نمایاں کمی ،صرف 52نئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء نے تفصیلات جاری کردیںجس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ماہ بعد نمایاں کمی ، صرف 52 کیس رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ابتک 11 ہزار 599مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2816 ٹیسٹ کیے ۔ڈی ایچ او کے مطابق ٹیسٹوں کے حساب سے مثبت کیسوں کا تناسب 1.8فیصد بنتا ہے، اسلام آباد میں اب تک مجموعی طور پر کیسوں کی تعداد 14 ہزار چار سو 54 ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ابتک مجموعی اموات کی تعداد 157ہے۔

متعلقہ عنوان :