وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت روبوٹ جیسی ہے،پلوشہ خان

عمران خان نے نیب سے مل کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ،کہاں ہیں عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹی ،بیان

ہفتہ 18 جولائی 2020 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت روبوٹ جیسی ہے۔ عمران خان کی طرف سے بزدار کی تعریف اس محاورے کی طرح ہے کہ تم مجھے حاجی کہنا میں تجھے حاجی کہوں گا۔

(جاری ہے)

پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے نیب سے مل کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا دعویٰ پراسرار بن رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گھر خلا?ں میں بن رہے ہیں جبکہ پیسے انیل مسرت کے اکا?نٹ میں جا رہے ہیں اور انیل مسرت نیازی اینڈ کمپنی کے فرنٹ مین ہیں۔ پلوشہ خان نے سوال کیا کہ کہاں ہیں عمران خان کے انڈے، مرغیاں اور کٹی