48گھنٹوں میں کورونا کے ایک مریض کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی390افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 جولائی 2020 17:01

48گھنٹوں میں کورونا کے ایک مریض کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی390افراد صحت ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرقکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3383 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 424 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 390 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 397 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں 1 مریض ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کرونا وائرس کا 1 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 11 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :